Sindh Budget 2026-27: Salary Increase Calculator for Government Employees Link for Salary calculator https://claude.ai/public/artifacts/23ac1d12-8e3b-4cf4-a4b1-9647401414fd The Sindh Government has introduced a Salary Increase Calculator as part of the Sindh Budget 2026-27 to help employees estimate their revised salaries. This calculator allows government servants to calculate their updated Basic Pay under the new BPS 2026 scales and determine the impact of the newly announced 7% Adhoc Relief Allowance. The tool is designed to provide quick and accurate salary estimates, making it easier for employees to understand how the budget measures will affect their monthly income. By entering their current basic pay, users can instantly view their revised pay and allowance figures. This initiative reflects the Sindh Government's effort to improve transparency and help employees plan their finances following the latest budget announcements. Government employees are encouraged to use ...
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند مسجد بنوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی اجازت دیدی۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 31 مئی سے عام نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی اور خادمین الحرمین الشریفین نے اس فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق احتیاطی تدابیرکے ساتھ مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کے احکامات دیئیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 40 فیصد نمازیوں کو ابتدائی دنوں میں داخلے کی اجازت ہو گی اور حکام کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں کھلے فرش پر نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد دی تھی۔
اب سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائے ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے بزرگ شہریوں، بیمار افراد اور 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی تاکیدکی ہے
Comments
Post a Comment