خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند مسجد بنوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی اجازت دیدی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 31 مئی سے عام نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی اور خادمین الحرمین الشریفین نے اس فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق احتیاطی تدابیرکے ساتھ مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کے احکامات دیئیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 40 فیصد نمازیوں کو ابتدائی دنوں میں داخلے کی اجازت ہو گی اور حکام کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں کھلے فرش پر نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد دی تھی۔ اب سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش ا