Communication is one of the most important skills a person can develop. Whether at school, work, or in daily life, the ability to express thoughts clearly and listen carefully can make a significant difference. Good communication helps build relationships, solve problems, and create opportunities for success. What Are Communication Skills? Communication skills involve sharing information, ideas, and feelings effectively. They include speaking, listening, writing, and understanding non-verbal signals such as body language and facial expressions. Strong communication is not just about talking—it is also about listening and understanding others. Why Communication Skills Matter People with good communication skills often find it easier to: - Build strong relationships - Work effectively in teams - Resolve conflicts peacefully - Increase confidence - Achieve personal and professional success Effective communication creates trust and understanding between people. Ways to Improve Communicatio...
28 مئی ، 2020
- کراچی(سید محمد عسکری /اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے سرکاری اسکولوں میں صفائی کا عمل یقینی بنانے کیلئے انہیں کھولنے اور متعلقہ ڈائریکٹرز،ڈی ای اوز اور ٹی ای او کو باقاعدگی سے اسکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی ہے اس مقصد کیلئے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو سینیٹری ورکرز، چوکیداروں اور دیگر ضروری عملے کو بلانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام اضلاع کے پرائمری اور سیکنڈری ڈائریکٹرز کو جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے باعث اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں کے احاطوں کی صفائی ستھرائی ، باغیچہ کی دیکھ بھال اور اسکول کی عمارتوں ، فرنیچر اور ضروری سامان ، مشینری اور پڑھنے سے متعلق چیزوں کی تقریبا دو ماہ سے مناسب دیکھ بھال نہیں کی جا رہی ہے ، جس کے نتیجے میں اسکولوں کے غیر محفوظ احاطے ، عمارتیں ویران اور سامان زنگ آلود ہورہا ہے جس سے عوامی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے چنانچہ ڈائریکٹرز کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ پرنسپلز / ہیڈ ماسٹرز / ہیڈمسٹریس / ہیڈ اساتذہ کو کہیں اسکول کے احاطے کی باقاعدگی سے صفائی، باغیچہ کی بحالی، اسکولوں کی عمارتوں کی دھلائی کو یقینی بنائیں اور فرنیچر ساز و سامان ، اور مشینری کی حفاظت کریں۔ اس مقصد کے لئے صرف سینیٹری عملہ ، چوکیداروں اور دیگر ضروری عملے کو طلب کیا جاسکتا ہے تاہم محکمہ صحت کی ہدایت کو مدنظر رکھا جائے، سماجی دوری برقرار رکھی جائے، ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھویا جائے یا ہاتھوں کو صاف رکھا جائے اور چہرہ پر ماسک پہننے وغیرہ کی سختی سے پیروی کی جائے۔ جبکہ متعلقہ ڈائریکٹرز ، ڈی ای اوز ، اور ٹی ای او مندرجہ بالا ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے اور ضروری کارروائی کرنے کے لئے باقاعدگی سے اسکولوں کا دورہ کریں
Comments
Post a Comment